کورونا وائرس، آٹے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا ، نہایت ہی پریشان کن خبر آ گئی

کورونا وائرس، آٹے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا ، نہایت ہی ...
کورونا وائرس، آٹے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا ، نہایت ہی پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 2291 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 31 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں اب آٹے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے بحران نے سر اٹھانا شروع کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاﺅن چل رہاہے جس کے باعث تیل کی کھپت نہ ہونے کے برابر ہی رہ گئی ہے اور ایسی صورتحال کے پیش نظر آئل ریفائنریز نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے حکومت کو خبردار کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آئل ریفائنریز نے پٹرولیم ڈیویژن کو ممکنہ بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت نے موجودہ پٹرولیم ذخائر استعمال نہ کیے تو شمال میں تیل کے کنویں بند کرنا پڑیں گے ،جس سے شمالی اور وسطی علاقوں میں سپلائی متاثر ہو سکتی ہے ۔
آئل ریفائنریز کی جانب سے کہا گیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہونے کے باعث اٹک آئل نے اپنے دو پلا نٹ بند کر دیئے ہیں جبکہ قادر پاور گیس فیلڈ ن بھی پیدوار کم کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -بزنس -