وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے

وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے
وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی،معروف صنعتکار و بزنس مین حسین داﺅدنے1 ارب کی رقم دینے کااعلان کردیا۔

معروف اینکر کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اینگروگروپ کے چیئرمین حسین داﺅد نے ایک ارب روپے عطیہ دے کر شاندارمثال قائم کردی،دوسروں کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں جہاں ہر طبقہ متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہے وہیں بزنس کمیونٹی بھی کسی سے کم نہیں ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متاثرین کی مدد کیلئے عطیات کی اپیل پر کراچی کے صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صنعتکار و بزنس مین حسین داﺅد نے ایک ارب کی رقم دینے کا اعلان کردیا،اعلامیہ کے مطابق رقم ٹیسٹنگ کٹس،متاثرین کی مددسمیت دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیگی ۔رقم ڈاکٹر وںاور سٹاف کیلئے ضروری سامان کی خریداری میں استعمال کی جاے گی، رقم ہر اس ادارے اور فلاحی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو کورونا سے متعلق کام کررہے ہیں ۔

معروف اینکر کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اینگروگروپ کے چیئرمین حسین داﺅد نے ایک ارب روپے عطیہ دے کر شاندارمثال قائم کردی،دوسروں کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہئے۔

کامران خان کا کہنا ہے کہ یہی وہ وقت ہے جب ہمارے مخیر حضرات جیسے کہ میاں منشا اور دیگر کو آگے بڑھناچاہئے اور اس میں حصہ لینا چاہئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -