"پیاری ہیں بہت ہی پیاری ہیں"،ہانیہ عامر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ مداح ٹوٹ پڑے

"پیاری ہیں بہت ہی پیاری ہیں"،ہانیہ عامر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ مداح ٹوٹ ...

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہانیہ عامر نے اپنی دلکش تصویر پوسٹ کرکے مداحوں پر گویا بجلیاں ہی گرادیں۔

گلابی سی لپ سٹک اور سنہری جیولری کے ساتھ دیدہ زیب لباس نے جہاں دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹی وہیں دل کے نازک ان کے مداح بے پناہ محبتوں کااظہارکرتے دکھائی دیئے۔

جہاں کئی لوگوں نے محبت اور پسندیدگی کااظہارکیاوہیں ڈی ایکٹو نامی ایک صارف فرط جذبات میں ایسے آئے کہ تعریف کرتے ہی چلے گئے، لکھتے ہیں "پیاری ہیں ، پیاری ہیں بہت ہی پیاری ہیں".

راحت نے ہانیہ کے ڈراموں کی تعریف کی اور بتایا کہ ابھی بھی وہ ان کا ایک ڈرامہ سیریل دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -