گھوسٹ ملازمین کو نکالنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال پر حملہ

گھوسٹ ملازمین کو نکالنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال پر حملہ
گھوسٹ ملازمین کو نکالنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال پر حملہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے سروسز اسپتال میں بعض افراد کی جانب سے ایم ایس آفس پر حملے کے بعد ہسپتال میں تورپھوڑ کی گئی ہے۔

لاہور کے سروسزہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس پر بعض افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس پرہسپتال کے عملے نے ایم ایس ڈاکٹر افتخارکو بچایا۔لاہور کے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں کی ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے دو گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالا تھا، دوبھائیوں میں سے ایک وکیل تھا اور دوسرا ملازم ایک ڈاکٹرکے گھر کام کرتاتھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بھائی کئی ماہ سے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -