چین کا کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کومزید بڑھانے کا اعلان

چین کا کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کومزید بڑھانے کا اعلان
چین کا کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کومزید بڑھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)نے کہا ہے کہ چین نوول کرونا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق این ایچ سی کے ایک عہدیدار لی مینگ چو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ چین معلومات کے تبادلے ،پالیسی کوآرڈینیشن اور موثر تعاون کو فروغ دینے کے لیے جی 20 گروپ کی مدد کرے گا اور جی20 وزرا صحت کے اجلاس اور میڈیسن اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کے لیے تیار ہے۔لی نے کہا کہ چین اس بیماری کو سرحدوں کے پار منتقل ہونے سے روکنے کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا اور صحت عامہ کے کمزور نظام رکھنے والے ممالک کی اس وبا سےنمٹنے کی صلاحیتوں کوبہتربنانےمیں مدد فراہم کرے گا۔لی نے کہا کہ چین اور جاپان ، جمہوریہ کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا اور وسطی ومشرقی یورپ کے ممالک کے مابین علاقائی تعاون کے میکنزم کے ذریعہ ہیلتھ ایمرجنسی نیٹ ورکس کے قیام کا عمل تیز کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔