ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے آگاہ کردیا

ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا، ڈاکٹر ظفر ...
ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے آگاہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت کیلئے حفاظتی سامان کی  بعض علاقوں میں ایک مہینے کی سپلائی دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ انہیں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے حفاظتی آلات مہیا کیے جائیں، بعض علاقوں میں پورے مہینے کی سپلائی دے دی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اس پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

نوجوان ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے تحت ایک ہزار ڈاکٹرز اور 4 ہزار نرسز اور پیرامیڈکس کو ٹریننگ کرائیں گے۔  انہیں بتایا جائے گا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی کس طرح  دیکھ بھال کرنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 2 روزہ کورس ہوگا جس کا ایک حصہ ورچوئل ہوگا جبکہ ایک حصہ براہ راست ٹریننگ کا ہوگا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -