کورونا وائرس کے باعث اب تک سول ایوی ایشن کو کتنا نقصان ہو گیا ؟جانئے

کورونا وائرس کے باعث اب تک سول ایوی ایشن کو کتنا نقصان ہو گیا ؟جانئے
کورونا وائرس کے باعث اب تک سول ایوی ایشن کو کتنا نقصان ہو گیا ؟جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث سو ل ایوی ایشن کو ایک ماہ میں تین ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا ۔نجی نیوز چینل اے آ ر وائی نیوز کے مطابق مارچ کے مہینے میں سول ایوی ایشن کو 3ارب 61کروڑ روپے سےزائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کے پہلے 15دنوں میں 212 فلائٹس منسوخ ہوئیں جب کہ ایک ماہ کے دوران کل 1681 پروازیں منسوخ ہوئیں۔سول ایوی ایشن کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ، لینڈنگ و دیگر چارجز کی مد میں 2723 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح فضائی حدود کے عدم استعمال پر895ملین روپے کانقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید :

قومی -