کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے زمین کی آواز تبدیل ہوگئی، حیران کن انکشاف سامنے آگیا

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے زمین کی آواز تبدیل ہوگئی، حیران کن انکشاف ...
کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے زمین کی آواز تبدیل ہوگئی، حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے جس سے انسانوں کے رویوں میں تو تبدیلی آ ہی رہی ہے تاہم اب ماہرین ارضیات نے زمین کے حوالے سے بھی حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوئی ہے جس سے ہماری زمین کی آواز بھی تیزی سے تبدیل ہونی شروع ہو گئی ہے اور اس کے ارتعاش کی شدت کم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جب سے مختلف ممالک میں لاک ڈاﺅن ہونا شروع ہوا ہے، تب سے زمین کی گردش اور آواز کو ناپنے والے اور زلزلے کے متعلق بتانے والے ’سائزمومیٹرز‘ پرزمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

یہ سائزمومیٹرز پیرس، لندن، برسلز، آکلینڈ اور امریکی شہر لاس اینجلس سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لگے ہوئے ہیں اور ہر جگہ سے یہ میٹرز بتا رہے ہیں کہ انسانی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے زمین کی آواز، جو زمین کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے، کم ہو رہی ہے۔ “ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ انسانوں کی سرگرمیوں کا شور اس قدر کم ہو گیا ہے کہ اب سائزمومیٹرز دور افتادہ علاقوں میں آنے والے ہلکے سے زلزلوں کی آواز بھی سنارہے ہیں جواس سے قبل انسانی سرگرمیوں کے شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -