کورونا وائرس، برٹش ایئرویز سے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین معطل کیے جانے کا امکان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زیادہ تر پروازوں کو بند کرنے والی برٹس ایئرویز کی جانب سے 36 ہزار ملازمین کو معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز متحد یونین سے تقریبا ایک ہفتے سے اس حوالے سے مذاکرات کررہی ہے۔ دونوں جانب سے ایک وسیع معاہدے پر بات ہوئی ہے تاہم چند چیزوں پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس معاہدے سے برطانوی ایئرلائنز کے 80 فیصد کیبن عملہ، گرانڈ اسٹاف، انجینیئرز اور ہیڈ آفس میں کام کرنے والے افراد کی نوکریاں معطل ہوجائیں گے۔ اس فیصلے سے گیٹ وک اور لندن سٹی ایئرپورٹ میں ایئرلائنز کی جانب سے بحران کے خاتمے تک آپریشنز بند کرنے کے بعد تمام اسٹاف متاثر ہوگا۔ متاثرین اپنی چند بقایاجات حکومت کے کورونا وائرس روزگار برقراری اسکیم کے تحت وصول کریں گے۔ اس اسکیم سے ڈھائی ہزار پانڈ تک کے تنخواہ حاصل کرنے والوں کی 80 فیصد تک تنخواہ انہیں دی جائیں گی۔ خیال رہے کہ برطانوی ایئرلائنز نے پہلے ہی اپنے پائلٹوں سے معاہدہ کرلیا تھا جو دو ماہ تک اپنی تنخواہ میں 50 فیصد تک کٹوتی برداشت کریں گے۔