اب تک کتنے لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے؟تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بتا دیا

اب تک کتنے لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے؟تحریک انصاف کے رہنما عثمان ...
اب تک کتنے لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے؟تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران عثمان ڈار نے بتا یا کہ اب تک تین لاکھ کے قریب نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں جن میں چھ ہزار خواتین بھی شامل ہیں ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان  نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے اسی قسم کے جذبے کی امید تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ہمیں کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -