یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی گاڑی کے دروازوں کے ہینڈلز ڈیٹول سے صاف کیا کریں گے

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی گاڑی کے دروازوں کے ہینڈلز ڈیٹول سے صاف کیا کریں ...
یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی گاڑی کے دروازوں کے ہینڈلز ڈیٹول سے صاف کیا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر اپنی گاڑی گھر کے باہر کھڑی کرنے والا ہر شخص خوف میں مبتلا ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر کورونا وائرس گاڑیوں پر پھیلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شخص اپنے ہاتھوں کو اپنی زبان سے چاٹتا ہے اور پھر ان ہاتھوں سے گلی میں کھڑی تمام گاڑیوں کے دروازوں کے ہینڈلز کو چھوتا چلا جاتا ہے تاکہ وائرس دروازوں کے ہینڈلز پر لگ جائے اور جب مالک آ کر گاڑی کا دروازہ کھولے تو وائرس اسے منتقل ہو جائے۔


رپورٹ کے مطابق ویڈیو پوسٹ کرنے والے گلین کارٹر نامی امریکی شخص نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”میں آپ لوگوں کی توجہ اس طرح مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ رات کے اندھیرے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ کی گاڑیوں پر وائرس پھیلا رہے ہیں، جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ چنانچہ میں لوگوں کو نصیحت کروں گا کہ اپنی گاڑیاں گھر کے اندر کھڑی کریں اور اگر آپ گاڑی باہر کھڑی کرتے ہیں تو صبح اس کا دروازہ کھولنے سے پہلے کم از کم ہینڈلز کو ڈیٹول سے صاف ضرور کر لیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -