سگریٹ بنانے والی کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو نے تمباکو کے پتوں سے کورونا وائرس ویکسین بنانے میں کامیابی کا اعلان کردیا، ہر کوئی حیران رہ گیا

سگریٹ بنانے والی کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو نے تمباکو کے پتوں سے کورونا وائرس ...
سگریٹ بنانے والی کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو نے تمباکو کے پتوں سے کورونا وائرس ویکسین بنانے میں کامیابی کا اعلان کردیا، ہر کوئی حیران رہ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بینسن اینڈ ہیجز جیسے معروف سگریٹ بنانے والی برطانوی کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو نے تمباکو کے پتوں سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہرین تمباکو کے پتوں سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر چکے ہیں اور قانونی کارروائی کے بعداس کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور جون کے مہینے تک حکومت کے اشتراک سے کمپنی ہفتے میں 3لاکھ ویکسینز تیار کرنی شروع کر دے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کی تاحال حکومتی اداروں سے منظوری نہیں لی گئی ۔ فی الوقت اس کے جانوروں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ویکسین کے انسانوں پر تجربات جلد از جلد شروع کروائے، بصورت دیگر جون میں ویکسین کی تیاری ممکن نہیں ہو سکے گی۔

مزید :

برطانیہ -کورونا وائرس -