’کورونا وائرس کی وجہ سے شادی شدہ لوگ زیادہ بے وفائی کرنے لگے‘ شرمناک اعدادوشمار سامنے آگئے

’کورونا وائرس کی وجہ سے شادی شدہ لوگ زیادہ بے وفائی کرنے لگے‘ شرمناک ...
’کورونا وائرس کی وجہ سے شادی شدہ لوگ زیادہ بے وفائی کرنے لگے‘ شرمناک اعدادوشمار سامنے آگئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگوں کے رویوں میں بھی تبدیلی آ رہی ہے مگر ایسی شرمناک تبدیلی بھی آئے گی، یہ کسی نے نہیں سوچا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جنسیت اور ازدواجی تعلق کی ماہر جیسیکا لیونی نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مردوخواتین اپنے شریک حیات سے زیادہ بے وفائی کرنے لگے ہیں۔

جیسیکا لیونی نے مردوخواتین کو اپنے شریک حیات سے بے وفائی کے مواقع فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ کے اعداوشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”جب سے کورونا وائرس آیا ہے اور مختلف ممالک میں لاک ڈاﺅن ہونا شروع ہوا ہے، تب سے اس ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں میں اس کے صارفین کی تعداد 35فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ “

معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ IllicitEncounters.comکی طرف سے جاری ان اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ”کورونا وائرس آنے کے بعد سے ویب سائٹ پر موجود مردوں کی سرگرمیوں میں 18فیصد اور خواتین کی سرگرمیوں میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔“ ویب سائٹ نے اپنے صارفین سے ایک سروے بھی کیا ہے جس میں حیران کن طور پر 54فیصد مردوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 4ہفتوں کے دوران نیا معاشقہ چلایا ہے۔ یہی وہ چار ہفتے ہیں جب سے کورونا وائرس کی وباءدنیا میں زیادہ پھیلی ہے۔ ان چار ہفتوں میں 46فیصد خواتین نے نیا معاشقہ چلانے کا اعتراف کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -