کورونا وائرس نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ چین اور ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کورونا وائرس نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ چین اور ایران ...
کورونا وائرس نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ چین اور ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ دنیا میں پھیلی وبا کورونا وائرس کا نیا مرکز بن چکا ہے جہاں مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں 2 لاکھ کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔ اب تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار 395 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 113 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ اٹلی اور سپین کے بعد سب سے بڑا ملک بن چکا ہے اور اس نے چین، ایران، فرانس اور برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق امریکہ میں کورونا کے 2 لاکھ سے زائد مریض ہیں لیکن یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح انتہائی کم ہے، امریکہ میں اب تک صرف 8 ہزار 892 لوگ ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوپائے ہیں جبکہ 5 ہزار 5 مریض ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -