برطانیہ نے طبی عملے کے لئےاتنی خطیر رقم سے حفاظتی کٹس منگوا لیں کہ پاکستانی ڈاکٹرز خواب میں بھی تصور نہ کر سکیں گے
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ طبی عملے کے لیے 39 کروڑ 70 لاکھ پاو¿نڈ مالیت کی حفاظتی کٹس برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بورس جانسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر میں افسردہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد سے کرونا وائرس کو روک سکتے ہیں، اس کے لیے بس تھوڑی سی احتیاط کرنا ہوگی، عوام حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں جبکہ وقفے وقفے سے ہاتھ بھی دھوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے طبی عملے کے لیے کرونا حفاظتی کٹس برآمد کرلیں جن کی مالیت 39 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز کے قریب بنتی ہےہم نے بڑے پیمانے پر کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ شروع کردیے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور اس کے خوف کو بھی ختم کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ کرونا کی تشخیص کے بعد برطانوی وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے گھر سے ہی حکومتی نظام چلا رہے ہیں، بورس جانسن ویڈیو اور کالز کے ذریعے حکومتی وزرا اور شخصیات سے رابطے میں ہیں۔