لاک ڈاؤن کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد میں اضافہ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

لاک ڈاؤن کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد میں اضافہ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
لاک ڈاؤن کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد میں اضافہ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے  لاک ڈاؤن کے دوران خواتین اور بچوں کو گھریلو تشدد سے بچانےکیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بچوں اور خواتین پر گھریلو تشدد جیسے واقعات میں اضافے کا خطرہ رہتا ہے۔لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کے دوران اگر خواتین یا کم عمر بچوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے سدباب کیلئے وزارت انسانی حقوق کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 1099 پر کال کریں اور اس قسم کی کسی بھی شکایت کو درج کروائیں ۔