کورونا وائرس کا شکار سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

کورونا وائرس کا شکار سابق وزیراعظم انتقال کرگئے
کورونا وائرس کا شکار سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس سے متاثرہ صومالیہ کے سابق وزیر اعظم نور حسن حسین لندن کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ صومالیہ نے ان کی وفات پر ملک میں 3 رزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین لندن میں ہی ہو گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا مطابق نور حسن کی عمر 83 برس تھی اور وہ نومبر 2007 سے فروری 2009 کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ وہ مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ کے ایک با اثر اور مقبول لیڈر تھے۔صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد فارماجو نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نور حسن کی ملک اور عوام کیلئے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جا رہا ہے جس کے دوران قومی پرچم سر نگو رہے گا۔

مزید :

قومی -