امریکا میں کورونا سے مزید ہلاکتیں، پینٹا گون نے کتنے لاکھ باڈی بیگز کا آرڈر دیدیا؟جان کر ہی آپ کے جسم پر کپکپی طاری ہو جائے گی

امریکا میں کورونا سے مزید ہلاکتیں، پینٹا گون نے کتنے لاکھ باڈی بیگز کا آرڈر ...
 امریکا میں کورونا سے مزید ہلاکتیں، پینٹا گون نے کتنے لاکھ باڈی بیگز کا آرڈر دیدیا؟جان کر ہی آپ کے جسم پر کپکپی طاری ہو جائے گی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتوں کے پیش نظر پینٹا گون نے ایک لاکھ باڈی بیگز بنانے کا آرڈر دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں وفاقی سطح پر ہنگامی حالات میں کام کرنے والے ادارے فیما کے لیے پینٹا گون نے ایک لاکھ باڈی بیگز بنانے کا آرڈر دیا ہے، حکومت کو توقع ہے کہ 50 ہزار بیگز فوری طور پر سٹاک سے فراہم ہو جائیں گے، یہ بیگز جنگی حالات میں استعمال کیے جاتے ہیں، باڈی بیگز نہ ہونے کی وجہ سے نیو یارک میں لاشیں بیڈ شیٹس اور ریفریجریٹر ٹرکوں میں رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلے ہی کہنا ہے کہ آنے والے دن قوم کے لیے مشکل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دو ہفتے جن کا آغاز ہو چکا ہے، خوفناک جا رہے ہیں۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے کورونا سے 2 لاکھ 40 ہزار امریکیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -