چین میں تاریخی تبدیلی آگئی،کورونا وائرس کے حملے کے بعد وہ شہر جس میں بلیوں اور کتوں کا گوشت کھانے پر پابندی لگ گئی

چین میں تاریخی تبدیلی آگئی،کورونا وائرس کے حملے کے بعد وہ شہر جس میں بلیوں ...
چین میں تاریخی تبدیلی آگئی،کورونا وائرس کے حملے کے بعد وہ شہر جس میں بلیوں اور کتوں کا گوشت کھانے پر پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے جنوب مشرقی شہرشینزن کی مقامی حکومت نے بلیوں اور کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد یہ پابندی عائد کرنے والا چین کا پہلا شہر بن گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شینزن وہ واحد علاقہ ہے جہاں جانوروں کے گوشت کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا گیا، اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔اگر کوئی جنگلی جانور کا گوشت کھاتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو جانور کی قیمت سے تیس فیصد زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔
یاد رہے کہ چند ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس جنگلی جانوروں جیسے پینگولین یا چمگادڑ کے گوشت سے انسانی جسم میں منتقل ہوگا۔ وائرس پھیلنے کے بعد چینی حکام نے بعض علاقوں میں قائم جنگلی جانوروں اور کتوں کے گوشت کی مارکیٹوں کو بند کرانے کی بھی کوشش کی۔چین میں جانور یا ان کا گوشت فروخت کرنے والی مارکٹیں عارضی طور پر تو بند ہوئیں مگر مارچ کے آخر سے وہ دوبارہ کھل گئی اور ایک بار پھر جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔