سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 11افراد صحت یاب ہو گئے ،اب تک صوبے میں کتنے لوگ ٹھیک ہو گئے ؟خوش آئند خبر آگئی

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 11افراد صحت یاب ہو گئے ،اب تک صوبے میں ...
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 11افراد صحت یاب ہو گئے ،اب تک صوبے میں کتنے لوگ ٹھیک ہو گئے ؟خوش آئند خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض صحت یاب ہوگئے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہوگئی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے بتا یا کہ احتیاطی تدابیر کی وجہ سے سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوا ،ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والے 65افراد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو گھروں میں اور قرنطینہ مراکز میں آئسو لیٹ کیا جس کی وجہ سے نہ صرف وہ خود صحت یاب ہوئے بلکہ یہ وائرس آگے پھیلانے کا بھی باعث نہیں بنے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -