"عمران خان اناکے خول سے باہر نہیں نکلتے، قومی یکجہتی کا واحد راستہ یہ ہے کہ ۔۔۔" سلیم صافی نے مشورہ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا ہے کہ قومی یکجہتی کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن کے چیدہ لیڈرز کا اجلاس بلایا جائے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ " عمران خان انا کے خول سے نہیں نکل سکتے۔ صدر اور سپیکر کو لوگ مہرے سمجھ کر سنجیدہ نہیں لیتے۔ قومی پالیسی بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ خان صاحب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلوایا جائےجس میں تمام وزرائے اعلی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن کے اہم رہنما خصوصی دعوت پر شریک ہوں۔"
عمران خان انا کے خول سے نہیں نکل سکتے۔ صدر اور سپیکر کو لوگ مہرے سمجھ کر سنجیدہ نہیں لیتے۔ قومی پالیسی بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ خان صاحب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلوایا جائےجس میں تمام وزرائے اعلی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن کے اہم رہنما خصوصی دعوت پر شریک ہوں۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) April 2, 2020