کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ،سند ھ حکومت نے مستحق افراد کی مددکے لیے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ،سند ھ حکومت نے مستحق افراد کی مددکے لیے اب تک کا ...
کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ،سند ھ حکومت نے مستحق افراد کی مددکے لیے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے صوبے بھر میں غریب عوام کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں غریب عوام کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتا یا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،اے سی ،یوسیز کی مدد سے کل سے صوبے بھر میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعہ کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تمام عوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔حکم نامے کے مطابق مساجد میں تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، تمام کاروبار لاک ڈاو¿ن کی پابندیوں کے تحت بند رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -