وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کے خلاف مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کے خلاف مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے
وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کے خلاف مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کسی جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ۔

شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی ۔بعد ازاں ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں، اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، میں نے شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی، شہباز شریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے۔

مزید :

قومی -