کورونا لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ، علامہ راغب نعیمی میدان میں آگئے، فتویٰ جاری کردیا

کورونا لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ، علامہ راغب نعیمی میدان میں آگئے، فتویٰ جاری ...
کورونا لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ، علامہ راغب نعیمی میدان میں آگئے، فتویٰ جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالافتاء جامعہ نعیمیہ نے جمعہ کی نماز کے حوالے سے شرعی فتویٰ جاری کردیا۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق 3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا، ، جن افراد کو حکومت وقت باامر مجبوری مسجد آنے سے روکتی ہے وہ شرعی معذور ہیں ،موجودہ حالات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سماجی دو ری ضروری ہے۔

ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق  کورونا وائرس مہلک مرض ہے اس لیے لوگوں کی جان کاتحفظ ضروری ہے، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کی طرف سے نشرکئے گئے حفاظتی اقدامات پرعمل کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -