پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے بارے دلچسپ اعداد و شمارجانئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، دونوں ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے بارے دلچسپ اعداد و شمارجانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج جمعہ دو اپریل کو کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین  ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور چار ٹی20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان (آج) جمعہ دواپریل کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپاسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا،چار اپریل کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا،سات اپریل کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا،10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا۔

دوسری جانب سپر سپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچوں کے اعداد و شمار کے مطابق 20ہزار نشستوں والا سٹیڈیم ماضی میں 54 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔سینچورین میں پہلا ون ڈے 11دسمبر 1992 کو میزبان جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے چاروکٹ سے جیتا تھا۔سینچورین پر جنوبی افریقا نے اب تک 40ون ڈے کھیلے ہیں،26جیتے13ہارے،پاکستان نے سینچورین پر 10ون ڈے کھیلے جن میں سے چار میچوں میں کامیابی جبکہ چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے سینچورین پر 25جنوری 2019 کو کھیلا گیا تھا،امام الحق کی  شاندار سنچری کیساتھ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے چھ  وکٹ پر 317رنز بنائے تھے،بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقا ڈک ورتھ لوئیس قانون کے مطابق 13رنز سے جیت گیا تھا۔

چار فروری 2007 کو سینچورین میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف چھ وکٹ پر 392رنز بنائے تھے، جو سینچورین پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بٹرا سکور بھی ہے۔ سینچورین پر 18بار تین سو سے زائد رنز بنے ہیں، دو بار پاکستان نے سینچورین پر 300رنز بنائے، سپر سپورٹس پارک پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22 اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم 30بار جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔سینچورین پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بنائے ہیں،15میچوں میں دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 64.57کی اوسط سے 904رنزپانچ سنچریوں کی مدد سے سکور کیے ہیں، شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 5میچوں میں 91.00کی اوسط سے 273رنز بنا کر اس گرانڈ پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔بولنگ کی بات کریں تو جنوبی افریقا کے شان پولاک نے 16میچوں میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں لے رکھی ہیں، جب کہ پاکستان کے سعید اجمل نے چار میچوں میں آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -