حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاہنہ کے علاقہ میں 19سالہ شکیلہ کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شکیلہ کی شادی کچھ عرصہ قبل کاہنہ کے علاقہ آلو والا راستہ ظہور ٹاؤن کے رہائشی سے ہوئی تھی۔گزشتہ روز اس کی نعش گھر سے ملی،سسرالیوں کا موقف ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے ،تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد قبضے میں لیتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب پولیس انعام غنی نے  کاہنہ میں سسرالیوں کی جانب سے 19 سالہ لڑکی کا گلہ دبا کر مبینہ قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی ہے۔واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی عمل میں  لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔