ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اس وقت کسی جانب سے پیسوں کا انتظار لگتا ہے۔ امید تو یہ خواہش کسی نہ کسی طرح بحکم اللہ پوری ہو جائے گی اور جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات اچھے جا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ کوئی فائدہ کسی جانب سے ملنے کا امکان ہے۔کافی عرصے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ اس کا مستقل انتظام بھی ہونے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو ملا مطلب پرست ملا۔ آپ کے نصیب میں شاہد وفا ہی نہیں ہے۔ اس لءے آج خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے اپنی سطح سے نیچے آکر فیصلے کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی عرصے سے بیمار چلے آ رہے ہیں۔وہ اب ان شاءاللہ تیزی سے بہتری کی جانب آ سکتے ہیں اور جن کو آج اپنے کام کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی، مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے امید ہے کہ آج کوئی اچھی خبر ہے اور جو کام کل تک بلاک تھا ان شاءاللہ اب وہ چل پڑے گا۔ مایوس مت ہوں اور اپنے دل کو بھی قابو میں ضرور رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن اہم ہے۔ بڑے فیصلوں کے لئے جہاں سے بُری خبریں آ رہی تھیں وہ اب بہتری میں بدل جائیں گی اور جن لوگوں نے جگہ تبدیل کرنی ہے وہ ابھی انتظار کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دل پر اختیار نہیں ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔ آپ نے ایک اچھا وقت فضول کاموں میں صرف کیا ہے۔ اب بھی وقت توبہ کرکے واپس لوٹ آئیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی شخص نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ اس سے اب نجات حاصل کر لیں اور اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھ سے محنت کرنے پر غور کریں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی اور بہتری آنے کی امید تو ہے مگر خود بھی اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں۔ جب تک یہ خراب ہیں، کوئی بڑا فائدہ نہیں مل سکتا۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
توبہ کریں اور خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کی فوری اصلاح بھی کریں جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ مشکلات کاشکار رہیں گے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کی زبان کنٹرول میں رہنی چاہیے اور خاموشی اختیار کریں۔ مخالفین شائد تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو ذرا سا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے، خبردار رہیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ مسلسل بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور اس وقت حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ کوئی آفر مل سکتی ہے اور موجودہ جگہ سے تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔