سپریم کورٹ کا این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا حکم، ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے پیغام جاری کر دیا 

سپریم کورٹ کا این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا حکم، ن لیگ کی امیدوار نوشین ...
سپریم کورٹ کا این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا حکم، ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 10 اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیاہے جس پر ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ ڈسکہ کے عوام کی جیت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 75 میں ن لیگی امیدوار نوشین نے کہا کہ عدالت نے مثال بنا دی ہے کوئی دھاندلی نہیں کرے گا ، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے ، عدالت کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام کی جیت ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ ان لوگوں کی کامیابی ہے جنہیں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اور دھمکایا گیا ۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوںنے ہمارے لیے دعائیں کی ، ہمار ی لیڈرشپ جس کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو ، جنہوں نے مجھے سکھایا کہ ووٹ پر پہرا دو ، میں ان کی بھی شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس زیادہ الفاظ نہیں ہیں ، میراپیغام ہے کہ اب دوبارہ ایسا کرنے کا سوچا بھی نہ جائے ، میں ڈسکہ کے عوام کیلئے لڑتی رہی ہوں اور لڑتی رہوں گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -