رمضان اور ایسٹر کے موقع پر کورونا بڑھنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

رمضان اور ایسٹر کے موقع پر کورونا بڑھنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا
رمضان اور ایسٹر کے موقع پر کورونا بڑھنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)رمضان المبارک کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)  نے خبردار کر دیا، افطاری کے اجتماع یا  ایسٹر کی تعطیلات  پر عوام کے اکٹھا ہونے سے خدشہ بڑھ سکتا ہے ۔
گزشتہ روز مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری نے کہاکہ کوروناصورتحال بہتر نہیں ہو رہی ، بہت سے ممالک   تشویشناک سمت کی طرف  گامزن ہیں۔ رمضان کے ساتھ ساتھ ایسٹر میں بھی انفیکشن میں مزید اضافے کا خطرہ لائے گا، یہ اہم مواقع ہیں لیکن اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔