ملازمین کے بعد گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف، تحقیقات شروع، سندھ سے ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

ملازمین کے بعد گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف، تحقیقات شروع، سندھ سے ایسی خبر آگئی ...
ملازمین کے بعد گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف، تحقیقات شروع، سندھ سے ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

  

نوابشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوسٹ ملازمین کی خبریں تو بہت سنی تھیں لیکن اب اندرون سندھ میں لڑکیوں کیلئے ایک گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر ضلعی ایجوکیشن افسر نے انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔ 

نجی ٹی وی چینل24نیوز کے مطابق عظیم کالونی میںپرائمری سکول کے نام پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی ماموں بنایاگیا اور مقامی ملازمین لڑکیوں کے لیے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے نام پر رقم لوٹتے رہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں سکول کی عمارت بھی موجود نہیں، ایک استاد اور ایک فزیکل ٹرینر بھی تنخواہیں وصول کررہاہے ۔گورنمنٹ پرائمری سکول کے نام پر جاری ہونیوالا بجلی کا میٹر بھی ایک گھر میں استعمال ہورہاہے ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -