شادی ٹوٹنے میں غلطی کس کی تھی ؟صباءقمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے بھی رد عمل جار ی کر دیا 

شادی ٹوٹنے میں غلطی کس کی تھی ؟صباءقمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے ...
شادی ٹوٹنے میں غلطی کس کی تھی ؟صباءقمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے بھی رد عمل جار ی کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستان کی معروف ادکارہ صباءقمر نے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں کیا تاہم اب اس معاملے پر عظیم خان نے بھی اپنا موقف جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاگر عظیم خان نے صباءقمر کی جانب سے شادی سے انکار پر مبنی پیغام کے سکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” صباءقمر نے میری طرف سے کچھ نہیں لکھا اور ہاں یہ میری غلطی ہے ۔“


یاد رہے کہ صباءقمر نے کچھ دیر قبل انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اور عظیم اب شادی نہیں کررہے، امید ہے کہ آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔میں ایک اور اہم چیز واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں عظیم سے کبھی نہیں ملی، ہم صرف فون پر ایک دوسرےسے رابطے میں رہے، یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ گزر جائے گا۔

مزید :

تفریح -