6 سالہ بچے کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر محمد یوسف بھی خوش،  جونئیر سٹار سے ملنے پہنچ گئے

6 سالہ بچے کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر محمد یوسف بھی خوش،  جونئیر سٹار سے ملنے پہنچ ...
6 سالہ بچے کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر محمد یوسف بھی خوش،  جونئیر سٹار سے ملنے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز محمد یوسف چھ سال سے کم عمر بچے کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر اس سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
بچے سے ملاقات اور اسے ٹپس دینے کی ویڈیو محمد یوسف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہے۔جس میں انکا کہنا تھا کہ ’کل اس بچے کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سےملنےگیا،بہت چھوٹی عمرہے اسکی مجھے6 سال سےبھی چھوٹا لگااور اللہ نےاس کوبےپناہ ٹیلنٹ سےنوازا ہے،دیکھ کردل خوش ہوگیا۔اللہ اسکوکامیاب کرے۔‘
واضح رہے کہ لاہور کے رہائشی اس بچے کی ویڈیو چند روز قبل سامنے آئی تھی،بچے کا کہنا ہے کہ وہ بھی بابر اعظم کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہے۔

مزید :

کھیل -