لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ...
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل، زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں انکے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔