تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر مسلم لیگ (ن )میں شامل

تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر مسلم لیگ (ن )میں شامل
تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر مسلم لیگ (ن )میں شامل

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی ہے ، سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ 

"دنیا نیوز"کے مطابق رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور سابق ایم این اے شذرہ منصب سے ملاقات کے دوران( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، رانا محمد افضل نے مسلم لیگ( ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔؎

مزید :

قومی -