قازقستان نے آئل فیلڈ کمپنی کے خلاف 5.14 ارب ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا

آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی ایشیا کے ملک قازقستان نے کاشاگن آئل وینچر کے خلاف ماحولیاتی تحفظ کے جرمانے میں تقریباً 2.3 ٹریلین ٹینج (5.14 ارب ڈالر) کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
بلومبرگ نیوز نے ملک کی ماحولیات اور قدرتی وسائل کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ وزارت نے نارتھ کیسپین آپریٹنگ کمپنی (این سی او سی) پر الزام لگایا ہے کہ وہ کاشاگن چلاتی ہے، اس نے سائٹ پر اجازت دی گئی سلفر کی مقدار سے دوگنا سے زیادہ رکھی ہوئی ہے۔
کاشاگن جو کہ قازقستان کے سب سے بڑے آئل فیلڈز میں سے ایک ہے، نے گیس کے اخراج کی وجہ سے گزشتہ سال تقریباً دو ماہ تک اپنی پیداوار نصف کردی تھی، فیلڈ نے اب پیداوار کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔