چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سمیت 8ججزکو مشکوک خطوط موصول

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سمیت 8ججزکو مشکوک خطوط موصول
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سمیت 8ججزکو مشکوک خطوط موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سمیت 8ججزکو مشکوک خطوط موصول ہو ئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا،اسلام آباد پولیس کےماہرین کی ٹیم ہائیکورٹ پہنچ گئی ۔

پاؤڈر کیا ہے؟ماہرین کی ٹیم اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔

عدالتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباداور ڈی آئی جی سکیورٹی کو فوری طلب کرلیا۔