روس میں بیوی نے اپنے بےوفا شوہر کا جنسی عضو کاٹ ڈالا

 روس میں بیوی نے اپنے بےوفا شوہر کا جنسی عضو کاٹ ڈالا
 روس میں بیوی نے اپنے بےوفا شوہر کا جنسی عضو کاٹ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں بیوی نے اپنے  بےوفا شوہر کا جنسی عضو کاٹ ڈالا۔" ڈیلی سٹار" کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر میندلیوسک میں پیش آیا۔ 34سالہ ٹیٹیانا ریکووا نامی خاتون کو اپنے شوہر کے معاشقے کا علم ہوا، جس پر اس نے غصے میں آ کر چاقو سے اس کا عضو تناسل کاٹ ڈالا اور پھر خود ہی ریسکیو سروس کو کال کرکے گھر بلا لیا۔ 
ٹیٹیانا کے شوہر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں تو کامیاب ہو گئے مگر اس کے عضو کو واپس اس کے جسم کے ساتھ نہ جوڑ سکے۔ ٹیٹیانا نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر شراب کے نشے میں تھا، جب اس نے خود اسے اپنے معاشقے کے بارے میں سب کچھ بتا دیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -