امریکہ میں ایک ماڈل کو معروف سیاحتی مقام پر نازیبا تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا

 امریکہ میں ایک ماڈل کو معروف سیاحتی مقام پر نازیبا تصاویر بنوانا مہنگا پڑ ...
 امریکہ میں ایک ماڈل کو معروف سیاحتی مقام پر نازیبا تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماڈل کو معروف سیاحتی مقام پر نازیبا تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ کیلی کلیون نامی ماڈل اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ امریکی ریاست اوٹاہ کے سیاحتی مقام ’زائن پارک‘ میں گئی، جسے لوگ ایک مقدس جگہ بھی خیال کرتے ہیں اور اسے خدا کا جنت نظیر شہر کہتے ہیں۔ 
کیلی کی طرف سے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئیں ، جہاں اسے 5لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ ان تصاویر میں وہ اپنے 29سالہ منگیتر کوڈی نیلسن کے ہمراہ نیم برہنہ حالت میں دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیلی اپنی ایسی ہی شرمناک حرکات کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ حال ہی میں اس نے ایک کار پارک میں اپنی نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی گئی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -