بشریٰ بی بی کا کھانے میں زہرڈالنے کا الزام،عظمیٰ بخاری کا ردعمل

بشریٰ بی بی کا کھانے میں زہرڈالنے کا الزام،عظمیٰ بخاری کا ردعمل
بشریٰ بی بی کا کھانے میں زہرڈالنے کا الزام،عظمیٰ بخاری کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بیوی کہہ رہی کلینرکے قطرے کھانے میں ملائے  جبکہ شوہر کہہ رہے ہیں زہر دیا گیا،پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل مؤقف کیا دینا ہے، بشریٰ  بی بی نے خود تسلیم کیا بنی گالہ میں ان کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں،پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں،عمران خان تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں،دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھوپھو اور خالہ کے گھر میں آئے ہیں،مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی،میاں نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی،خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں آپ کو یاد ہوگا نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہواتھا۔

مزید :

سیاست -قومی -