وزیرِاعظم کی 5سال میں ملکی برآمدات دگنی کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی 5سال میں ملکی برآمدات دگنی کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی 5سال میں ملکی برآمدات دگنی کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم شہباز شریف نے 5 سال میں ملکی برآمدات دگنی کرنے کےلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس ہوا۔اس دوران وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل پیش کرے۔وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو میڈ ان پاکستان برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -