دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تو ایک نے پستول نکال لیا اور پھر۔۔۔

دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تو ایک نے پستول نکال لیا اور پھر۔۔۔
دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تو ایک نے پستول نکال لیا اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں دو دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تو ایک نے پستول نکال لیا اور دوسرے کو گولیاں مار دیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمان والا میں دو دوست بات چیت میں مصروف تھے کہ اچانک کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تو مزمل بھٹی نے پستول نکال کر 25 سالہ منان کو فائر مار دیئے جس کےنتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔