حکومت پنجاب کے 12افسروں کے تبادلے
لاہور ( نیوزرپورٹر )پنجاب حکومت نے 12افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ امت القدوس اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو آرڈینیشن پ ایم یو ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام لگایا گیا ہے عاتکہ محمود ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، شاہد نصر راجہ ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کو او ایس ڈی، راجہ عنایت اللہ ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی، مشتاق احمد ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپور کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات نئی محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو واپس کر دی گئیں۔ خالد محمود انسپکٹر پولیس بہاولپور کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ واصف بشیر کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو او ایس ڈی، عمران احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد کو ایس ڈی، محمد عارف ضیاءاسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو ٹرانسفر کرکے جنرل اسسٹنٹ ریونیو ملتان، راشد ارشاد ڈی ایم او شیخوپورہ کو ڈی ایم او ننکانہ صاحب اور وہاں سے ثمینہ نیازی کو ڈی ایم او شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔