مغربی شادیوں میں دلہن کی سہیلیوں کو بھی دلہن کی طرح کے کپڑے کیوں پہنا کر تیار کیا جاتا ہے؟ وجہ آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

مغربی شادیوں میں دلہن کی سہیلیوں کو بھی دلہن کی طرح کے کپڑے کیوں پہنا کر تیار ...
مغربی شادیوں میں دلہن کی سہیلیوں کو بھی دلہن کی طرح کے کپڑے کیوں پہنا کر تیار کیا جاتا ہے؟ وجہ آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

  

لندن(نیوزڈیسک)دنیا بھرمیں شادیوں کے لئے بہت عجیب و غریب رسم و رواج پائے جاتے ہیں لیکن مغرب میں ایک روایت ایسی ہے جسے جان کر آپ کافی ہنسیں گے۔اس روایت میں دلہن کی سہلیوں کو بھی دلہن کی طرح کپڑے پہنا کرتیار کیا جاتا ہے۔اس روایت کے پیچھے ایک دلچسپ منطق پوشیدہ ہے اور اس کے بارے میں جان کر آپ ہنسنے پر مجبورہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:یونیورسٹی ہے یا شادیاں کر وانے کی فیکٹری؟

ویب سائیٹ brides.comکاکہنا ہے کہ مغربی ممالک میں لوگوں کاخیا ل ہوتا ہے کہ ولہن پر شیطانی قوتیں اور بد روحیں حملہ کرسکتی ہیں لہذا ضروری ہے کہ ان شیطانی قوتوں کودھوکہ دینے کے لئے دلہن کی سہیلیوں کو بھی دلہن جیسا لباس پہنا کر بیٹھا دیا جائے تاکہ دلہن ان حملوں سے محفوظ رہے۔اس سے زیادہ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ انیسویں صدی میں دولہے کے لئے یہ ضروری ہوتا تھا کہ وہ اپنے ساتھ دلہن کی سہیلیوں کو بھی ہنی مون پر لے کر جائے تاکہ وہ بدروحوں کی شیطانیوں سے بچ سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -