بھارت طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کو پسند نہیں کرتا: ڈاکٹر شاہدمسعود

بھارت طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کو پسند نہیں کرتا: ڈاکٹر شاہدمسعود
بھارت طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کو پسند نہیں کرتا: ڈاکٹر شاہدمسعود

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کو بھارت پسند نہیں کرتا جب بھارتی جہاز کو ہائی جیک کرکے قندھار لے جایا گیا تھا تو اس وقت ملا اختر منصور ایوی ایشن کے وزیر تھے۔ بھارت ان کے ساتھ بات نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اشرف غنی کی حکومت عدم استحکام کا شکار ہوئی تو امریکہ کے لئے مسئلہ ہوگا کیونکہ اوباما حکومت کے بعد آنے والی حکومت کیلئے مسائل ہوں گے۔ اوباما چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی قبل افغانستان میں مستحکم حکومت قائم کی جائے۔ جلال الدین حقانی کی موت کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کی موت کے باوجود حقانی نیٹ ورک فعال رہا اور اس کو فرق نہیں پڑا۔

مزید :

اسلام آباد -