رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لیتے رہے، میزبان خاتون بے ہوش، چھت گرنے سے پولیس کانسٹیبل ٹانگ تڑوا بیٹھا

رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لیتے رہے، میزبان خاتون بے ہوش، چھت گرنے سے پولیس ...
رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لیتے رہے، میزبان خاتون بے ہوش، چھت گرنے سے پولیس کانسٹیبل ٹانگ تڑوا بیٹھا

  

ساہیوال (ویب ڈیسک) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کی دوسرے مرحلہ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی شرکت کرنا تھی جو ایک روز قبل منسوخ کردی گئی۔ وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کے ذریعے قادر آباد پہنچے۔ ایک دوسرے ہیلی کاپٹر میں سینئر صحافیوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو لایا گیا۔ کمشنر، ڈی سی او، آر پی او سمیت اعلیٰ افسروں کو بھی سیکیورٹی پاس جاری کئے گئے۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد پنڈال میں پہنچ کر صحافیوں کے لئے مخصوص نشستوں پر بیٹھ گئے۔ سیٹ پر براجمان وزیر قانون رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لیتے رہے، تقریب میں شریک میزبان خواتین میں سے ایک خاتون زیادہ دیر کھڑے رہنے سے بے ہوش ہوکر گر گئی۔ چھت پر مورچہ زن پولیس کانسٹیبل چھت گرنے سے ٹانگ تڑوابیٹھا جسے خاموشی سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے ماہرین ضلعی انتظامیہ کی بدحواسیوں کو دلچسپ نظروں سے دیکھتے رہے۔ پولیس سپیشل برانچ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کررکھے تھے۔ ایم پی اے خضر حیات کھگہ اپنے والد سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کو سیکیورٹی پاس جاری نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے رہے۔

مزید :

ساہیوال -