پٹرول بحران کے دوران اضافی قیمتیں وصول کرنے پر 12آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانہ

پٹرول بحران کے دوران اضافی قیمتیں وصول کرنے پر 12آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے پٹرول بحران کے دوران اضافی قیمتیں وصول کرنے پر 12آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اوگرا نے ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ستائس اگست تک ایک کروڑ سات لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ اوگرانے کہا ہے کہ پٹرول بحران کے دوران ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام سے ایک تا آٹھ روپے فی لٹرتک اضافی قیمت وصول کی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -