بھارتی بورڈ اور ٹین سپورٹس معاہدہ سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا

بھارتی بورڈ اور ٹین سپورٹس معاہدہ سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ اور سپورٹس ٹی وی چینل ٹین سپورٹس کے درمیان معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور اس معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹین سپورٹس کے ساتھ نشریاتی حقوق کا معاہدہ کر رکھا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر یہ بات واضح کر دی تھی کہ وہ ٹین سپورٹس سے معاہدہ ختم کرے بصورت دیگر وہ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلے گا۔اس اعتراض کی وجہ یہ ہے کہ ٹین سپورٹس ایسل گروپ کا حصہ ہے۔ اس گروپ نے ماضی میں آئی سی ایل کے نام سے لیگ شروع کی تھی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی منظوری شامل نہیں تھی۔

ایسل گروپ نے حال ہی میں دوبارہ اسی طرح کی لیگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے قابل قبول نہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -