بنگلہ دیش اور جنوبی آفریقہ کے مابین بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا

بنگلہ دیش اور جنوبی آفریقہ کے مابین بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش اور جنوبی آفریقہ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور جنوبی آفریقہ کے درمیان جاری دوسر ے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کے مابین جاری ٹیسٹ میں صرف پہلے دن کھیل ممکن ہوا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 88.1اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 246رنز سکور کئے جس کے بعد ٹیسٹ کے دوسرے اور تیسرے روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا۔واضح رہے کے بنگلہ دیش اور جنوبی آفریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں بارش سے آخری 2دن کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا اور پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔