جنوبی افریقی باؤلر رابن پٹرسن 4 اگست کو 36ویں سالگرہ منائیں گے

جنوبی افریقی باؤلر رابن پٹرسن 4 اگست کو 36ویں سالگرہ منائیں گے

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ ) جنوبی افریقی باؤلر رابن پٹرسن 4 اگست کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 4 اگست1979کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 15 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 21ٹو ئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 464رنز سکور کئے جبکہ38کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں وہ556رنز اور 75وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں124رنز اور 24کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے 4 مئی 2003کے درمیان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 12سے15 فروری 2014کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 25 ستمبر 2002کو بھارت کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ23 نومبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پہلا میچ 24 فروری 2006کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20 میچ9 نومبر 2014 کو آسٹریلیاکے خلاف کھیلا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -