ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان چوتھا ٹیسٹ6 اگست سے شروع ہوگا

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان چوتھا ٹیسٹ6 اگست سے شروع ہوگا

  

لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔1 کی سبقت حاصل ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی۔ لارڈز ٹیسٹ میں کینگروز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 405 رنز سے میچ جیت کر سیریز برابر کر دی مگر برمنگھم میں انگلینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج، نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -